آزاد کشمیر میں زلزلے کے آفٹر شاکس، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی
یہ خبر Wednesday، 25 September 2019 کو شائع کی گئی۔

مظفر آباد: آزاد کشمیر میں زلزلے کے آفٹر شاکس جاری ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی اور 452 افراد زخمی ہیں۔آزاد کشمیر میں زلزلے کے مزید جھٹکے محسوس ہوئے ہیں جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ خوف کے باعث مردوں نے سڑکوں کے کنارے گرین بیلٹ پر ساری رات جاگ کر گزاری جبکہ خواتین اور بچوں نے مقامی پارکوں میں پناہ لی۔ضلعی انتظامیہ میرپورکے مطابق آزاد کشمیرمیں زلزلہ سے جاں بحق افراد کی تعداد 31  ہوگئی اور452 افراد زخمی ہوئے۔ جاتلاں کا روڈ انفراسٹرکچرمکمل طورپرتباہ جب کہ منگلا جانے والی مرکزی شاہراہ اورمتعدد پل زمین بوس ہوگئے ہیں۔زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو مصائب کا سامنا ہے۔ لوگوں کے گھر اور کاروبار تباہ ہوگئے جبکہ اب تک بجلی بحال نہ کی جاسکی۔ کھمبے اور ٹرانسفارمرزمین پر گرے ہوئے ہیں جب کہ پینے کی پانی کی بھی شدید قلت ہوگئی۔زیرزمین پانی بھی گدلا اورناقابل استعمال ہوگیا ہے، بجلی کی عدم دستیابی کے باعث کچھ علاقوں میں لگائے گئے واٹر پلانٹس بھی نہیں چل سکے،  کھانے پینے سے محروم لوگوں نے آفٹر شاکس کے خوف سے رات جاگ کر گزاری، لوگوں کے گھروں کی بیرونی دیواریں گرنے سے پل منڈا، سانگ، سنوال شریف سمیت ملحقہ علاقوں میں چوری کی وارداتیں بھی ہوئیں پاک فوج کے دستے متاثرہ علاقوں کے سروے کیلئے پہنچ گئے جب کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پرریسکیو ٹیمیں بھی میرپورپہنچ گئیں ۔ ریسکیو 1122 کی 5 امدادی گاڑیاں اورجان بچانے والا دیگر سامان بھی ہمراہ ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل افضل نے زلزلہ متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق 160 زخمیوں کی حالت نازک ہے، ڈی ایچ کیومیرپوراورافضل پورمیں گیارہ گیارہ لاشیں لائی گئیں، اسلام گڑھ اور منگلا میں ایک ایک شخص زلزلے سے جاں بحق ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شام 4 بجے آزاد کشمیر، اسلام آباد سمیت پنجاب اورخیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔


بھارتی شہر گوالیار میں مگ 21 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا
یہ خبر Wednesday، 25 September 2019 کو شائع کی گئی۔

نئی دہلی: بھارتی شہر گوالیار میں مگ 21 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا،حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے ۔بھارتی بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا مگ 21 تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ گوالیار کے قریب گر کر حادثے کا شکار ہو گیا،طیارے میں سوار گروپ کیپٹن اور سکوارڈن لیڈرکودنے […]

مکمل تحریر پڑھیے »


آزاد کشمیر، پنجاب اور خیبرپختون خوا میں شدید زلزلہ، 50 افراد زخمی
یہ خبر Tuesday، 24 September 2019 کو شائع کی گئی۔

آزاد کشمیر، پنجاب اور خیبرپختون خوا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 50 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔آزاد کشمیر سمیت ملک کے کئی علاقوں میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا […]

مکمل تحریر پڑھیے »


پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بے بنیاد بیان کوسختی سے مسترد کردیا
یہ خبر Tuesday، 24 September 2019 کو شائع کی گئی۔

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کا بالاکوٹ میں دہشت گردی کے کیمپ دوبارہ فعال کرنے کے الزام کوسختی سے مسترد کردیا۔ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بالاکوٹ میں دہشت گردی کے کیمپ دوبارہ فعال کرنے کا الزام بے بنیاد ہے، دراندازی کے الزامات مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے بین الاقوامی توجہ […]

مکمل تحریر پڑھیے »


پاکستان ایران سعودی عرب معاملات کو سلجھائے: ڈونلڈ ٹرمپ
یہ خبر Tuesday، 24 September 2019 کو شائع کی گئی۔

 نیو یارک:  ایران کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سے ساتھ مدد مانگتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ایران، سعودی عرب معاملات کو سلجھائے اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرے۔نیو یارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ […]

مکمل تحریر پڑھیے »


بھارتی اقدامات خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہیں، وزیراعظم
یہ خبر Monday، 23 September 2019 کو شائع کی گئی۔

نیو یارک: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہیںنیویارک میں وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینیٹرلنزے گراہم کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ اموراورعلاقائی صورتحال پرگفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے پاک امریکا تعلقات میں لنزے گراہم کے کردارکوسراہا۔ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی صورتحال پراظہارتشویش کرتے […]

مکمل تحریر پڑھیے »


چلاس میں المناک حادثہ، مسافر کوچ چٹان سے ٹکرا گئی، 24 افراد جاں بحق، 13 زخمی
یہ خبر Sunday، 22 September 2019 کو شائع کی گئی۔

چلاس: سکردو سے پنڈی جانے والی تیزرفتار مسافر کوچ کو چلاس کے قریب حادثہ پیش آ گیا، بےقابو ہو کر چٹان سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو عملے نے زخمیوں‌ کو ہسپتال منتقل کر دیامسافر بس سکردو سے راولپنڈی کی جانب رواں دواں تھی […]

مکمل تحریر پڑھیے »


آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس: خورشید شاہ کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا
یہ خبر Saturday، 21 September 2019 کو شائع کی گئی۔

سکھر:  آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا، پیپلزپارٹی کے کارکن عدالت کے باہر جمع ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق نیب سکھر آفس میں خورشید شاہ کے لیے علیحدہ سیل تیار کیا گیا ، انہیں سیل میں اٹیچ باتھ اور ایئرکنڈیشن کی سہولت دی گئی […]

مکمل تحریر پڑھیے »


وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد امریکا روانہ
یہ خبر Saturday، 21 September 2019 کو شائع کی گئی۔

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دوروزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد امریکا کے لیے روانہ ہوگئے۔وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دوروزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد امریکا کے لیے روانہ ہوگئے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ اورمعاون خصوصی برائے سمندرپارپاکستانی سید ذولفقارعباس بخاری بھی ہمراہ ہیں۔  وزیراعظم 21 سے 27 ستمبرتک […]

مکمل تحریر پڑھیے »


ضلع قصور میں ایک بار پھر بچوں کا اغوا اور قتل، ڈاکٹر شاہد مسعود کا ایک اورتہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا
یہ خبر Saturday، 21 September 2019 کو شائع کی گئی۔

اسلام آباد :  پنجاب کے ضلع قصور میں ایک بار پھر بچوں کے اغوا اور قتل کی وارداتوں میں اضافے کے باعث ہر صاحبِ اولاد تشویش میں مبتلا ہے، سنجیدہ حلقوں کو اب تک یہ بات سمجھ میں نہیں آرہی کہ آخر قصور سے ہی ایسے واقعات سب سے زیادہ کیوں رپورٹ ہورہے ہیں۔ بعض […]

مکمل تحریر پڑھیے »


دیوانی مقدمات 2 سال میں نمٹانےکی قانونی شرط لاگو کر رہے ہیں: فردوس عاشق
یہ خبر Sunday، 15 September 2019 کو شائع کی گئی۔

اسلام آباد:  وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق نے کہا ہے کہ حکومت سول کورٹ سے لے کر سپریم کورٹ تک دیوانی مقدمات کا فیصلہ دو سال تک کرنےکی قانونی شرط لاگو کی جا رہی ہے۔اپنے ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حقیقی تبدیلی کی طرف بڑھتے ہوئے کوڈ آف سول پروسیجر میں […]

مکمل تحریر پڑھیے »


آج شہباز، فضل الرحمان اہم ملاقات طے، اسلام آباد لاک ڈاون پر مشاورت کریں گے
یہ خبر Sunday، 15 September 2019 کو شائع کی گئی۔

لاہور:  مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی آج شام لاہور میں‌ اہم ملاقات کر رہے ہیں‌ جس میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے، ملاقات کے دوران اسلام آباد میں مجوزہ لاک ڈاون پر بھی بات ہو گی۔ ‎مسلم […]

مکمل تحریر پڑھیے »


کشمیریوں‌ کے حق میں برطانیہ، آئرلینڈ اور امریکہ میں احتجاج، مودی دہشتگرد کے نعرے
یہ خبر Sunday، 15 September 2019 کو شائع کی گئی۔

لندن:  دنیا بھر میں کشمیریوں کے حق اور بھارت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ برطانیہ، آئر لینڈ اور امریکی شہر ہیوسٹن میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں اور سیمینار منعقد کیے گئے۔ہیوسٹن میں کشمیر ٹو خالصتان ریلی نکالی گئی جس کا آغاز گردوارے سے ہوا، کشمیر اور خالصتان کے جھنڈے […]

مکمل تحریر پڑھیے »


پی آئی اے کے مسافر طیارے میں ٹیک آف کرتے ہی آگ لگ گئی
یہ خبر Sunday، 15 September 2019 کو شائع کی گئی۔

لاہور: جدہ جانے والے قومی ایئرلائن کے طیارے کے انجن میں ٹیک آف کرتے ہی آگ لگ گئی تاہم پائلٹ نے بروقت لینڈنگ کرکے طیارے میں موجود 200 سے زائد مسافروں کو بچالیا۔ لاہور سے جدہ جانے والے پی آئی اے کے مسافر طیارے کے انجن میں اڑان بھرتے ہی آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کے […]

مکمل تحریر پڑھیے »


فلسطینیوں کاہفتہ وار احتجاج،اسرائیلی فورسز کی شیلنگ،10مظاہرین زخمی
یہ خبر Saturday، 14 September 2019 کو شائع کی گئی۔

مقبوضہ بیت المقدس: صہیونی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شدید شیلنگ کرتے ہوئے 10مظاہرین کو زخمی کردیا۔احتجاج میں شریک نہتے فلسطینیوں نے اسرائیلی فورسز پر پتھراؤکیا اور 5ہزار سے زائد مظاہرین گولیوں کا مقابلہ غلیل سے کرتے رہے ۔ادھر اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں ایک خاتون سمیت 6 فلسطینی شہریوں کو گرفتار […]

مکمل تحریر پڑھیے »