کراچی : ٹی وی وفلم کی معروف ماڈل واداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ فلموں میں جاندار سکرپٹ اور کردار کو ترجیح دیتی ہوں،فلم ’’سوری ‘‘ میں کردار پسند نہیں آیا تھااس لئے کام کرنے سے انکار کردیا ۔انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فنکار کو شوبز انڈسٹری میں زندہ رکھنے میں عمدہ پرفارمنس اور جاندار کردار اہم کردار ادا کرتے ہیں،میں کامیڈی اور سنجیدہ سمیت ہر قسم کے کردار کرنا چاہتی ہوں، ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی ایک خاص پہچان بنائی ہے ، اپنے سینئرزکودیکھ کر سیکھنے کی کوشش آج بھی کرتی ہوں ۔ ٹی وی وفلم کی معروف ماڈل واداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ فلموں میں جاندار سکرپٹ اور کردار کو ترجیح دیتی ہوں