میلسی(جہانزیب ستارخان ) یو بی ایل   بینک کی اے ٹی ایم مشین میں اچانک آگ بھڑک گئی. ریسکیو ٹیموں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا.بتایا جاتا ہے  اتوار کی شام ریلوے پھاٹک چوک میں قائم نجی بینک کی اے ٹی ایم بوتھ میں اچانک آگ بھڑک گئی اسی اثنا ء میں  بینک کیشیئر شکیل افضل موقع پر پہنچ گئے. جنکی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا. بروقت کاروائی سے بڑے  بینک اور دیگر دوکانیں نقصان بچ گیا. بتایا جاتا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی.