ہیوسٹن : اتوار کو امریکا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں اعصام الحق اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سان تیاگو گونزالز نے مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن پیئر کو 6-4 اور 6-2 سے اپ سیٹ شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اسٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ہیوسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے ۔