لاس اینجلس : ذرائع ابلاغ کے مطابق کیٹی پیری نے اداکار اورلینڈو بلوم کے ساتھ 14فروری کو منگنی کی اور انسٹاگرام پر اس کا اعلان کیا ۔ واضح رہے کہ کیٹی پیری نے روسل برینڈ کے ساتھ 2010میں شادی کی اور بلوم نے ماڈل میرنڈا کیر کے ساتھ شادی کی تھی۔ امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اداکار اورلینڈو بلوم کے ساتھ دوسری شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔