میلسی (جہانزیب ستار خان ) میں محکمہ زراعت اور اسپیشل برانچ کی بڑی کاروائی ۔المسلم شاپ فدا چونگی پر انسپکٹر زراعت میڈم زرناب کا چھاپہ ۔لاکھوں روپے مالیت کی ایکسپائر زرعی ادویات قبضے میں لے لیں ۔تھانہ سٹی میلسی میں مقدمہ درج ۔ملزم موقع سے فرار ۔تاجر برادری ،کسان اتحاد اور کاشتکاروں کا محکمہ زراعت کو زبردست خراج تحسین ۔اس موقع پر انسپکٹر زراعت میڈم زرناب نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ناسوروں کو اب ذراعت دشمنی بہت مہنگی پڑے گی۔کمی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں ہو گی ۔ڈیلرز کو تین دن میں اپنے اسٹورز پر نام آویزاں کرنے اور محکمہ زراعت کو اپنے اسٹور کی معلومات فراہم کرنے کی سختی سے ہدایات کردی گئیں ہیں ۔ ایکسپائر مال کی فروخت ناقابل معافی قرار ۔بغیر ڈیلر شپ اور انوائس کے کسی بھی کمپنی کا مال فروخت کرتا ہوا کوئی بھی پکڑا گیا اسے رعایت ہرگز نہیں ہوگی ۔اس پر ایف آئی آر درج ہوگی اور اسے جیل جانا ہوگا ۔کچھ بھی ہو کپاس کی پیداوار بہتر ہونے چاہیے ۔کمپنیوں سے بھی ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں کہ کس نے کتنا مال خریدا ۔اپنے اسٹاک کو منٹین کرنا ڈیلر کی ذمہ داری ہے