اسلام آباد:بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔اعجاز شاہ ساڑھے 9 بجے اسلام آباد میں سیکرٹریٹ کے آر بلاک میں وزارت داخلہ کے دفتر پہنچے اور چارج سنبھالا۔ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ ہی وفاقی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر پارلیمانی امور مقرر کیا تھا۔ تاہم گزشتہ روز وزیراعظم نے کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے 5 وزرا کے قلمدان تبدیل کردیے اور اعجاز شاہ کو وزارت داخلہ کی ذمہ داری سونپ دی۔