ٹوکیو: جاپان کے شہنشاہ آکی ہیٹو کے پوتے شہزادہ ہیساہیٹو کے سکول ڈیسک سے 2چاقو برآمد ہونے کے بعد سکیورٹی ادارے حرکت میں آ گئے ۔ سکیورٹی کیمرے کی فوٹیج میں ہیلمٹ پہنے ایک مشتبہ شخص کو سکول کے گراؤنڈ سے گزرتے دیکھاگیا۔ سکول حکام کے مطابق دونوں چاقو شہزادے کے ڈیسک سے ملے ۔واقعہ کے وقت شہزادہ کلاس روم میں نہیں تھا۔ ، پولیس کو چاقوؤں کے ساتھ کوئی دھمکی آمیز تحریر نہیں ملی۔