لندن : سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے واضح کیاہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کوآئی سی سی ورلڈ کپ میں کمزور سمجھنا نہیں چاہئے ۔اس ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرکے چیمپئنز ٹرافی جیت لی تھی اور ایسا ہی کچھ ورلڈ کپ میں بھی ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو فالو کرنے والے جانتے ہیں کہ و ہ کیا ہے ۔میگا ایونٹ کے دوران شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسین کی کارکردگی مرکز نگاہ ہو گی کیونکہ وہ پہلی مرتبہ شوکیس ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں اور انہیں ایکشن میں دیکھنا دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا۔ اگر دونوں باؤلرز90میل فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کرسکے تو وکٹ لینے کے ساتھ ورلڈ کپ میں ٹیم کی کامیابی بھی ممکن ہوسکتی ہے ۔