لاہور: ہدایتکار سینگتابیگم کی دوبرس سے التوا کاشکار فلم تم ہی تو ہوکی عیدالفطر پرنمائش کی کوششیں شروع ہو گئی ہیں۔بتایاگیاہے کہ دی لیجنڈ آف مولاجٹکے عید پر ڈارپ ہونے کے بعد مذکورہ فلم کوبھی ریلیز کرنے کی پلاننگ شروع کردی گئی ہے ،اس سلسلے میں فلمسازنے مختلف سینماگھروں سے رابطے شرو ع کر دئیے ہیں جبکہ فلم کا نیا ٹریلر سوشل میڈیا سے ریلیز کردیاگیاہے ۔سنگیتا کاکہنا ہے کہ فی الحال فلم کی نمائش کی تاریخ کا حتمی فیصلہ چندروز میں کرلیا جائے گا جبکہ ریلیز ہونے والا ٹریلر بھی باضابطہ نہیں ہے ۔ فلم ’’تم ہی تو ہو‘‘کانیاٹریلرریلیز،فلم ساز کے مختلف سینماگھروں سے رابطے