نئی دہلی: بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا کے امیدوار اسدالدین اویسی نے ہندو انتہاپسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے برقع پر پابندی کے مطالبے کو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 377 کے تحت لباس کی پسند ہر کسی کا بنیادی حق ہے ۔ شیو سینا انتخابات میں شکست دیکھ کر ایسی سازش پر اتر آئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ برقع پر پابندی کے مطالبے پر لکھے گئے آرٹیکل پر الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے ۔ اویسی