لندن : سیون کنگ مسجد میں نماز تراویخ کے دوران مسلح شخص فائرنگ کرکے فرار ہوگیا ۔تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق لندن میں سیون کنگ مسجد میں نماز تراویح کے دوران مبینہ حملہ آور نے چہرہ ڈھانپ کر مسجد میں گھسنے کی کوشش کی جسے نمازیوں نے باہر دھکیل دےدیا۔ مسلح شخص مسجد کے باہر فائرکرکےفرار ہوگیا۔جس کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مبینہ شخص کی تلاش جاری کردی ہے جب کہ مسجد کے باہر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ واقعے میں دہشت گردی کا عنصر شامل ہیں۔ تاہم کسی بھی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔