کراچی : کتاکشا کی شوٹنگ قدیم اور مشہورکٹاس راج مندر ، کلرکہار اور سون ویلی کے علاوہ اسلام آباد کی حسین لوکیشنز پر کی گئی ہے ۔ فلم کی کاسٹ میں سلیم معراج، نمرہ خان، مبین گبول، قاسم خان اور کرن تعبیر شامل ہیں۔ فلم کا ٹریلر عید الفطر سے ملک بھر کے سینما گھروں میں دکھایا جائے گا جبکہ فلم 21 جون کو پاکستان بھر میں ریلیز کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ پاکستان کی پہلی ہارر فلم ’’کتاکشا‘‘21 جون کوسینماگھروں کی زینت بنے گی۔فلم کی دُنیا بھر میں نمائش کے حقوق ڈسٹری بیوشن ادارے میٹرولائیو موویز نے حاصل کر لئے ہیں ۔