نوڈیرو: نوڈیرو میں بے نظیر شہید دسترخوان میں افطاری کی تقسیم کے دوران مستحق افراد پر لاٹھی چارج کردیا گیا، انتظامیہ اور سیکیورٹی اہلکاروں نے دستر خوان کے دروزے بند کرکے من پسند افراد کو افطاری کے ڈبے تھما دیے ۔ میڈیا کے نمائندوں کے پہنچنے پر وہاں موجود افراد نے احتجاج مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم سخت گرمی میں پانچ بجے سے یہاں قطار لگائے کھڑے ہیں مگر افطار سے پہلے انتظامیہ نے من پسند افراد کو افطاری کے ڈبے دینے شروع کردیے ، ہمارے شور شرابے پر لاٹھی چارج کردیا گیا ، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے ۔ انہوں نے دستر خوان کے انچارج اور دیگر عملے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔