انقرہ:  ترکی مسئلہ فلسطین کے دیر پا اور منصفانہ حل کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔صہیونی ریاست ذرائع ابلاغ کو نشانہ بنا کر اپنے ریاستی جرائم دنیا سے چھپانے میں کامیاب نہیں ہوسکتی۔ ترک صدر نے انقرہ میں غیرملکی سفیروں کے اعزاز میں افطار پارٹی سے خطاب میں کہا کہ عالمی برادری نے مسئلہ فلسطین کو پس پشت ڈال دیا ہے ۔ ترک صدر نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں چند روز قبل اسرائیلی بمباری اور اس میں اناطولیہ نیوز ایجنسی کے دفترکو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست ذرائع ابلاغ کو نشانہ بنا کر اپنے جرائم دنیا سے چھپانے میں کامیاب نہیں ہوسکتی۔ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حل پر خصوصی توجہ دے ۔