سان فرانسسكو: اگرچہ بہت سے ایسے اسسٹنٹ منظرِ عام پر آچکے ہیں جو ویڈیوز میں بولے جانے والے الفاظ کو کیپشن کی صورت میں لائیو ظاہر کرتے ہیں لیکن گوگل آئی 2019 ان سب پر بازی لے گیا ہے۔ لائیو کیپشن نامی اس فیچر کے تحت سماعت سے محروم یا اونچا سننے والے افراد بولے جانے والے الفاظ کو اسکرین پر دیکھ سکتے ہیں ۔ یہ فیچر فوری طور پر الفاظ پکڑتا ہے خواہ وہ ویڈیو کال میں بولے جارہے ہوں یا پھر کسی فلم میں کہے جارہے ہوں۔ یہاں تک انسٹاگرام اسٹوری کو بھی حقیقی وقت میں ہی دیکھا جاسکتا ہے۔