لاہور: نیب لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن کیس میں آج طلب کرلیاہے ، شہباز شریف کو سات سوالات پر مشتمل طلبی کا سمن جاری کیا گیاہے. کے مطابق نیب نے شہباز شریف کو لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن کیس میں آج طلب کر تے ہوئے نیب لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے اور سات سوالا ت پر مشتمل طلبی کا سمن بھی جاری کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب شہباز شریف کے وکیل کہناہے کہ شہباز شریف بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہونگے اور ان سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی ان کا وکیل جمع کروائے گا ، شہباز شریف سے پوچھے گئے سوالات میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کی سمری کیوں فنانس اور محکمہ قانون کی رائے لئے بغیر منظور کی گئی؟جب ایک محکمہ پہلے سے کام کر رہا تھا تو اس کے باوجود ایل ڈبلیوایم سی کے قیام کو کیوں ضروری سمجھا گیا؟کمپنی کے قیام کے لئے کیا تمام تقاضے پورے کئے گئے اگر نہیں تو پھر کس نکتے پر قیام کا فیصلے پر کیا گیا؟ٹھیکیدار کمپنی آئی ایس ٹیک کو کیوں نیلامی کا عمل مکمل کئے بغیر ٹھیکہ دیا گیا؟شامل ہیں۔