لاہور: (کرائم سیل ) بھاٹی گیٹ اور داتا دربار کے علاقوں سے نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقہ سے 40سالہ جبکہ داتادربار کے علاقہ سے 45سالہ شخص کی لاشیں ملی ہے ۔ پولیس کے مطابق متوفی حلیے سے نشئی معلوم ہوتے ہیں۔ شبہ ہے کہ انکی موت نشے کی زیادتی سے ہوئی ہے ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ورثاکی شناخت کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ متوفی حلیے سے نشئی معلوم ہوتے ہیں ،شبہ ہے کہ انکی موت نشے کی زیادتی سے ہوئی :پولیس