لاہور: مناواں کے علاقے میں 16 سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی ،حالت غیر ہونے پر اہلخانہ نے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مناواں کی رہائشی 16 سالہ فرزانہ بی بی نے ماں باپ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی ،جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق فرزانہ کو اہلخانہ نے موبائل فون پر بات سے منع کیا جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے گولیاں کھا لیں ۔