کراچی: پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس )میں 7.7ارب روپے کے سودے ہوئے۔ پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کموڈٹی انڈیکس 3846پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،سودوں کی مجموعی تعداد 10138 رہی۔زیادہ سودے این ایس ڈی کیو 100 کے ہوئے جن کی مالیت 3.579 ارب روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1.259 ارب روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 95کروڑ98لاکھ 96ہزار روپے ، کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 68کروڑ 64لاکھ 56ہزارروپے ،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 64کروڑ95لاکھ 80ہزار روپے رہی۔