کراچی : اداکارہ سعدیہ امام نے کہا کہ ماہ صیام کے پروگرامز کرکے جو دلی سکون ملتا ہے اس کو لفظوں میں بیان کرنے سے قاصر ہوں۔ سعدیہ امام نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہر برس ایسے روح پرور پروگرام کرنے کی خواہش رہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لومیرج کی قائل نہیں ہوں ،میں نے اپنے والدین کی پسند سے شادی کی اورآج خوش و خرم زندگی گزار رہی ہوں۔سعدیہ امام کا کہناتھاکہ میری فی الحال ٹی وی شوز کرنے میں دلچسپی ہے اور اداکارہ کی حیثیت سے نہیں پروڈیوسر کے طور پر کام کروں گی ۔پاکستان کی ڈرامہ، فیشن اور فلم انڈسٹری بہت تیزی سے ترقی کررہی ہے امید ہے ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔ پاکستان کی ڈرامہ، فیشن اور فلم انڈسٹری بہت تیزی سے ترقی کررہی ہے :اداکارہ