ڈبلن : بنگلہ دیش نے فائنل میچ میں ڈی ایل میتھڈ کے تحت ویسٹ انڈیز کو 5وکٹوں سے ہرا کر ٹرائی نیشن سیریز جیت لی ۔ڈبلن میں کھیلے گئے فائنل میچ میں بنگلہ دیش نے ٹا س جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا ۔ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 24اوورزمیں ایک وکٹ پر 152رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی ۔شائی ہوپ نے 74رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ایمبرس 69اور ڈیرن براوو 3رنزبناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔4گھنٹے بعد کھیل شروع ہونے پر ڈی ایل میتھڈ کے تحت بنگلہ دیش کو 24اوورز میں 210رنزبنانے کا ہدف ملا ،بنگلہ دیش نے 22.5اوورزمیں 5وکٹیں گنواکر 213رنز بناکر ٹرائی نیشن سیریز کی ٹرافی پر قبضہ کرلیا۔سومیاسرکار نے 66رنز بنائے جبکہ 27گیندوں پر 5چھکوں اور 2چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 52رنز بناکر ٹیم کو میچ جتوانے والے مصدق حسین پلیئر آف دی میچ قرار پائے ۔واضح رہے کہ ٹرائی نیشن سیریز کی میزبانی آئرلینڈ نے کی تاہم وہ کوئی میچ نہیں جیت سکا ۔