لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے اعلٰی سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر زاہد اختر زمان، سپیشل سیکرٹری مدثر وحید ملک ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عاصم الطاف، ایڈیشنل سیکرٹری فاطمہ شیخ، محمد سہیل، سی ای او عرفان میمن، ڈاکٹر خالد، ڈاکٹر یداللہ اور ڈاکٹر اختر رشید بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے آئندہ مالی سال کی نئی ترقیاتی سکیموں، تمام سرکاری ہسپتالوں اور دیہی و بنیادی صحت مراکز کی بحالی اور پانچ ماں بچہ ہسپتالوں کے قیام کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔ حجام اور بیوٹی پارلرز کی رجسٹریشن اور قیدیوں، منشیات کے عادی افراد اور ٹرک ڈرائیورز کی فوری بلڈ سکریننگ کی جائے ۔ بیوٹی پارلرز کی رجسٹریشن، ٹرک ڈرائیورز کی بلڈ سکریننگ کی جائے :یاسمین راشد