خیبرپختونخوا:  میں ڈاکٹروں نے پشاور میں صوبائی حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد اپنی ہڑتال ختم کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹروں کے مسائل کے حل کیلئے دو کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔پہلی کمیٹی محکمہ صحت میں مجوزہ اصلاحات کا جائزہ لے گی۔دوسرے کمیٹی صحت کے صوبائی وزیر اور ان کے دو سیکورٹی گارڈز کے ہاتھوں ایک ڈاکٹر پر مبینہ تشدد کی تحقیقات کریگی۔