پیرس : جمہوریہ چیک کی سٹار کھلاڑی پیٹرا کویٹووا فٹنس مسائل کے باعث سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن سے دستبردار ہو گئیں، وہ بازو کی انجری کا شکار ہیں۔ کویٹووا کو میگا ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میچ میں رومانوی کھلاڑی سورانا کرسٹیا کا سامنا کرنا تھا۔ کویٹووا نے اپنے بیان میں کہا کہ میں گزشتہ کئی ہفتوں سے بازو میں درد محسوس کر رہی تھی اور ایم آر آئی سکین سے گریڈ ٹو انجری کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ڈاکٹرز نے مجھے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اسلئے میں نے فرنچ اوپن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ، ایونٹ سے دستبردار ہونے پر بے حد مایوسی ہو رہی ہے ، بلاشبہ یہ میرے لئے ایک مشکل فیصلہ تھا ۔