کراچی: اسٹیٹ بینک نے پاکستان میں کام کرنے والی دونوں کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں یعنی وی آئی ایس کریڈٹ ریٹنگ کمپنی لمیٹڈ (وی آئی ایس) اور دی پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی لمیٹڈ (پیکرا)کی قرض کی جانچ کے بیرونی اداروں کے طور پر 2019 کیلئے اہلیت کی تجدید کردی ہے ۔بازل فریم ورک کے معیار بند طریقہ کار کو استعمال کرنے والے بینکوں اور ترقیاتی مالی اداروں (ڈی ایف آئز) کو اجازت ہے کہ وہ شرح کفایت سرمایہ کے مقاصد کے تحت وی آئی ایس اور پیکرا کی کریڈٹ ریٹنگ کو استعمال کریں۔