کراچی: رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے سلسلے میں ممتاز گلوکارہ اور ثنا خواں صومیہ خان نے نئی نعت ’’بخش دے مجھ کو تو صدقہ مصطفی ‘‘ریلیز کردی ،جسے سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے ۔ صومیہ خان کاکہناہے کہ رمضان المبارک میں اپنے رب کی رحمتیںسمیٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ وقت عبادات میں گزارنا چاہئے ،اپنی نعت کو پسند کئے جانے پر بہت خوش ہوں ۔