کراچی: ایکسچینج کمپنیز ایسو سی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا ہے کہ عوام ڈالر، سعودی ریال، درہم، پاؤنڈ، یورو کے علاوہ تمام غیر ملکی کرنسیاں بہت زیادہ مقدار میں فروخت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ڈالر کا ریٹ 154 روپے سے کم ہوکر 150 روپے تک گر گیا اور ایکسچینج کمپنیوں نے گزشتہ 3 دنوں میں 15 ملین ڈالر حکومت پاکستان کو کمرشل بینکوں کے ذریعے انٹربینک میں سرنڈر کئے ، اگر عوام نے اسی طرح ہمارا ساتھ دیا تو ہماری کوشش ہے کہ ہم حکومت کو عید تک 100 ملین ڈالر کمرشل بینکوں کے ذریعے فراہم کریں۔