کراچی: کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے ملک بھر میں گیس چوروں کے خلاف شروع ہونے والے آپریشن کو خوش آئند مگر نا مکمل قرار دیا ہے ۔ آپریشن سے چوروں کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے جبکہ گیس کمپنیوں کے نقصانات کم ہو رہے ہیں تاہم جب تک خیبر پختونخواکے ضلع کرک میں نتیجہ خیز آپریشن نہیں کیا جاتا اور گیس کمپنیوں میں موجودکرپٹ اہلکاروں کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی صورتحال بہتر نہیں ہو سکتی۔