ویانا: آسٹریا کے صدر الیگزینڈر وان بیلن نے آئینی عدالت کی سربراہ برجیٹ بیرلین کو ملک کی پہلی خاتون چانسلر نامزد کر دیا۔ برجیٹ بیرلین انتخابات تک عبوری حکومت کی سربراہ کے طور پر کابینہ تشکیل دیں گی۔ ٹی وی پر اپنے بیان میں برجیٹ بیرلین نے کہا کہ وہ آسٹریا کے عوام کا اعتماد جیتنے کی کوشش کریں گی۔