لاہور: شیراکوٹ کے علاقے میں لڑائی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 18 سالہ نوجوان گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق شیراکوٹ کے علاقے گلشن راوی 80 فٹ روڈ پر محلہ داروں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 18 سالہ فرحان شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں مصنوعی تنفس کے ذریعے اس کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔