لاہور: خوبرو اداکارہ نیلم منیرنے مارننگ شو کی میزبانی سے معذرت کرلی ۔ذرائع کے مطابق اداکارہ نیلم منیر کو اپنے مارننگ شو کی میزبانی کی پیشکش کی مگراداکارہ نے یہ کہہ کر معذرت کرلی کہ صبح سویرے اٹھنا میرے بس کی با ت نہیں اور اس لئے میں اس شو کی میزبانی کے فرائض سرانجام نہیں دے سکتی ۔