خانیوال: آر پی اوملتان وسیم احمد خان ڈسٹرکٹ پولیس لائن خانیوال پہنچ گئے۔ ڈی پی او اسدسرفراز نے انکا استقبال کیا ۔ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔ آرپی او نے شہداء یادگار پولیس پرحاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔آر پی او ملتان نے ڈی پی او خانیوال کے ہمراہ پولیس لائن میں پولیس ڈرائیونگ سکول ،دھوبی خانہ او ر کیفے ٹیریا کا افتتاح کیا ۔انہو ں نے پولیس لائن کے مختلف شعبوں اور موبائل پولیس خدمت مرکز وین کا معائنہ کیا ۔بعدازاں تھانہ کہنہ کی انسپکشن کی ۔مزید برآں آر پی او نے ڈی پی او آفس میں جدید کمپیوٹرائزڈ کنٹرول روم کا افتتاح کیا ۔