لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے دوسروں کو چور کہنے والوں کو ان شااللہ منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔حرم کعبہ کے باہر وزیراعظم عمران خان پر ہونیوالی نعرے بازی کی ویڈیو ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا عدل و انصاف فقط حشرپرموقوف نہیں، زندگی خود بھی گناہوں کی سزا دیتی ہے ۔مریم نواز کا کہنا تھا دوسروں کو چور چور کہنے والوں کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی یہی نظام قدرت ہے ، جھوٹے اور بہتان باز کو کیا کچھ سننا پڑرہا ہے ، ابھی تو آغاز ہے ۔مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو جھوٹا اعظم قراردیدیا۔ انہوں نے کہامیرے کپتان! سنتا جا، شرماتا جا، جھوٹا اعظم، مریم نواز نے وزیراعظم کو آڑے ہاتھو ں لیتے ہوئے ٹیکس اپیل کی ویڈیو کیساتھ عمران خان کی پرانی ویڈیو بھی شیئر کیں، جس میں وزیراعظم عمران خان اثاثے ڈکلیئر کرنے والی سکیم کی مخالفت کررہے ہیں۔