فیصل آباد : فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی اور چائینز ہنان یاتئی سرامکس کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کی تفصیلات بتاتے ہوئے چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ چینی کمپنی ابتدائی طور پر ستر ملین ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں کرے گی اور سرامکس پلانٹ لگائے گی اس سرمایہ کاری کے تحت ہزاروں افراد کو روزگار ملے گا اور سرامکس کی امپورٹ میں بھی واضح کمی ہوگی ۔ علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹ ایک مکمل انڈسٹریل سٹی ہے جوکہ فیڈمک جیسے پر اعتماد ادارے کے زیر سایہ مکمل ہورہی ہے ۔علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا باقاعدہ افتتاح رواں ماہ وزیراعظم پاکستان کریں گے ۔