لاہور: اداکار رفیع خاور المعروف ننھا کو مداحوں سے بچھڑے 33 برس بیت گئے ، ٹی وی ڈرامہ’’الف نون ‘‘ کو ننھا کی کامیڈی نے کئی برسوں تک کامیاب بنائے رکھا ، انہوں نے دو دہائیوں تک فلم بینوں کے دلوں پر بھی راج کیا ،انہیں کئی ایوارڈز سے نوازا گیا ۔رفیع خاور عرف ننھا 2جون 1986 کو مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہو گئے ۔