نئی دہلی: ایڈمرل کرمبیر سنگھ نے بھارت کے 24ویں نیول چیف کی حیثیت سے کمانڈ سنبھال لی ہے ،بھارتی ٹی وی کے مطابق انہوں نے بھارتی بحریہ کے سربراہ کی حیثیت سے کمانڈ کا چارج ایڈمرل سنیل لانبا سے لیا جو کہ چالیس برس کی سروس کے بعد ریٹائرہوگئے ۔ایڈمرل کرمبیر سنگھ اس سے قبل فلیگ افسر کمانڈنگ ان چیف برائے ایسٹرن نیول کمانڈ، ویشکاپٹنم میں متعین تھے ۔