لاہور: پاکستان کے معروف فنکاروں ،ماڈلزاور گلوکاروں نے قربانی کے جانور خرید لئے ،کسی نے اپنی قربانی کے جانور کانام ببلو یابادشاہ تو کسی نے سلطان یا جیمز بانڈ رکھ لیا۔ تفصیلات کے مطابق میگھا، حمیرا ارشد، سائرہ نسیم، لائبہ علی، مسکان جے ، لائبہ بنگش، لکی علی، فیری بٹ ،فرح انور اور فرحانہ مقصود نے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے جانور خرید لئے ،فنکارلوگ جہاں بھی جانور خریدنے گئے وہیں بیوپاریوں نے اپنے خوبصورت جانوروں کو لیکران کیساتھ سلیفیاں بنائیں ۔ گلوکارہ میگھا نے ساہیوال نسل کا بیل دو لاکھ10ہزار روپے میں خریدا اوراس کا نام سلطان رکھ دیا۔ حمیرا ارشد نے ساہیوال نسل کا بیل اڑھائی لاکھ روپے میں خریدکراسے چنوں منوں کے نام سے پکارا، اداکارہ لائبہ علی نے ڈیڑھ لاکھ میں خریدے بیل کو بادشاہ کا نام دیا۔ ماڈل مسکان جے نے بیل ،لمبے کانوں اور نیلی آنکھوں والے دو بکرے تین لاکھ روپے میں خریدے ، انہوں نے بیل کانام جیمز بانڈ بکروں کے نام جیمز ون اور جیمز ٹو رکھے ۔اداکارہ لائبہ بنگش نے ڈیڑھ لاکھ روپے کا بیل خریدا ۔رواں برس قربانی کے جانوروں میں سب کی اولین پسند بیل ہی رہے اور فنکار جانور مہنگے ہونے کا شکوہ کرتے بھی نظر آئے ۔