لاہور: یوم آزادی کیلئے ٹریفک و سکیورٹی پلان پر عمل کرتے ہوئے 92ون ویلرز کو گرفتار کر لیا گیا،4ہزار سے زائد پولیس اہلکار،2400سے زائد ٹریفک اہلکار تعینات رہے ،ون ویلنگ، ریسنگ، زگ زیگ، ہلڑ بازی،روڈ بلاکنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔کینال روڈ، مال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ اور مولانا شوکت علی روڈ پر اضافی پٹرولنگ کے دستے تعینات ہوں گے ۔ مخصوص شاہرائوں پر عارضی سپیڈ بریکر اور بیرئیرز لگائے جائیں گے ۔مین بلیوارڈ روڈ پر موٹرسائیکلسٹ کو سروس روڈز پر چلایا جائے گا ۔ ڈولفن سکواڈ و پیرو ٹیمیں اور پولیس جوان کسی بھی ممکنہ قانون شکنی اور ہلڑ بازی کو روکیں گے ۔