لاہور: لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے یوم آزادی کشمیر سے یکجہتی کے طور پر مناتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ تاجر برادری اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی مکمل حمایت اور ان کے حق میں آواز بلند کرتی رہے گی، اس موقع پر قومی پرچم کشائی کی شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین اور تاجر برادری کے نمائندوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر، نائب صدر فہیم الرحمن سہگل، سابق صدور اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین نے پاکستان کا پرچم بلند کیا جس کے بعد تقریب کے شرکا نے ملک و قوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی، لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ یوم آزادی مناتے ہوئے ہمیں اپنے ان لاکھوں بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے جن کی بدولت آج ہم ایک آزادملک کے باسی ہیں، انہوں نے کہا کہ آزادی سے لے کر اب تک پاکستان نے کافی ترقی کی ہے مگر ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے جس کیلئے حکومت اور تاجروں سمیت تمام طبقات ہائے فکر کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ کشمیر پر بھارت کا غاصبا نہ تسلط کسی طرح بھی قابل قبول نہیں ہے ، تاجر برادری اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے حق میں آواز بلند کرتی رہے گی۔