کراچی ،اوسلو: اداکارہ مہوش حیات نے ناروے میں ایک تقریب کے دوران کشمیریوں کیلئے آواز بلند کرکے پاکستانیوں کا نام روشن کردیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ دنیا بھر میں ہمیں امن اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہو گا۔ معصوم کشمیریوں کے حق میں صدا بلند کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ ہمارے بھائی اور بہنیں کئی سالوں سے ظلم وستم کا سامنا کر رہے ہیں، عالمی برادری مسئلہ حل کرنے کیلئے اپنا کردار اداکرے ، ہالی ووڈ اور بالی ووڈ سے گزارش ہے کہ پاکستان سے متعلق غلط افواہیں پھیلانے کی بجائے باہمی افہام و تفہیم کو فرو غ دیتے ہوئے حقیقی چہرہ دنیا کو دکھائیں ۔ تقریب کے دوران حکومت ناروے کی جانب سے مہوش حیات کو حسن کار کردگی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔