کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی گاڑی اور گھر پر کشمیر کا جھنڈا لہرا دیا،وہ گزشتہ روز گلوبل ٹی ٹونٹی میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں ۔ان کے بھائی مشتاق آفریدی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے جس میں شاہد آفریدی کی گاڑی کے فرنٹ پر پاکستان کا جھنڈاچسپاں جبکہ پچھلے شیشے پر کشمیر کاجھنڈا نظر آرہاہے ۔