نیویارک:  سفارتی سطح پر بھارت کو شکست کا سامنا، اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر سلامتی کونسل کی میٹنگ بلا لی۔ سلامتی کونسل کی میٹنگ جمعہ کے روز ہوگی، پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدر کو ایک مکتوب ارسال کیا تھا۔ خط میں درخواست کی گئی تھی کہ سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس بلایا جائے، کشمیر پر 50 سال میں سلامتی کونسل کا پہلا اجلاس ہوگا۔