لاہور : شنیرانے اپنی اور وسیم اکرم کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ میں خوشی کے ساتھ اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ یوم آزادی پاکستان کے ساتھ منا رہی ہوں،6سال قبل ہم دونوں نے ایک عزم کا اظہار کیا تھا کہ ہم محبت، اتحاد، رحم دلی اور خوشحالی کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور ہمارا یہی وعدہ پاکستان کیلئے بھی ہے ۔وسیم اکرم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ جس دن ہم جشن آزادی مناتے ہیں عین اسی دن میری آزادی ختم ہو گئی تھی۔ وسیم اکرم نے شنیرا کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمہارے بغیر میری زندگی بے معنی ہے