جھنگ: (فرحان علی سے) پاکستان راہ حق پارٹی کے سابقہ صدر پنجاب شیخ محمد اقبال صاحب پاکستان راہ حق پارٹی پنجاب کے دوبارہ صدر منتخب ہوگئے.پارٹی چیئرمین محمد ابراہیم قاسمی صاحب کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری.شیخ محمد اقبال صاحب کے دوبارہ صدر پنجاب منتخب ہوتے ہی سیاسی وسماجی شخصیات کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری.شیخ محمد اقبال صاحب نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کے دوران کہا کہ میں پارٹی کے تمام رہنماءوں کا بے حد مشکور ہو جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور دوبارہ صدر منتخب کیا انشاءاللّٰہ سیاست کو خدمت سمجھ کر کرینگے اور ملک پاکستان میں امن وترقی کے لئے بھرپور کوشش کرینگے