نیویارک : امریکہ اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ سٹاک مارکیٹس اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے ، تاہم سست عالمی اقتصادی شرح نمو اور چین امریکہ تجارتی کشیدگی بارے صورتحال واضح نہ ہونے کی وجہ سے یہ کمی محدود رہی۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.5 فیصد گر کر 1514.70 ڈالر فی اونس رہے ۔ لندن میں امریکی سونے کے سودے 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 1518.50 ڈالر فی اونس طے پائے ۔