کراچی: وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان مشن کے تحت پلانٹ فار پاکستان ڈے کے موقع پرپاکستان ا سٹیٹ آئل کی جانب سے صاف اور سرسبز پاکستان کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اس حوالے سے ملک بھر میں پی ایس او کی مختلف لوکیشنز پر شجرکاری کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ پی ایس او کے ایم ڈی اینڈ سی ای او جہانگیر علی شاہ نے کمپنی کی اعلیٰ انتظامیہ بشمول ڈی ایم ڈی فنانس اینڈ سی ایف او یعقوب ستار، سینئرجنرل منیجر مارکیٹنگ شہریار عمر ، جنرل منیجر ر یٹیل ، آپریشنز، ایڈمنسٹریشن اور دیگر آفیشلز کے ہمراہ کمپنی ہیڈکوارٹر، پی ایس او ہاؤس اور کراچی میں ریٹیل آؤٹ لیٹس پر درخت لگائے ۔ اس موقع پر جہانگیر علی شاہ کا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم کے تحت پاکستان بھر میں ہمارے تمام آپریشنل ایریا میں مزید شجرکاری کی جائے گی۔