دبئی: قومی فاسٹ باؤلر حسن علی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ نکاح کے بعد اپنی اہلیہ کیساتھ رقص کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ دریں اثنا حسن علی نے کہا کہ پاکستان میں ان کے ولیمے کی بڑی تقریب کا انعقاد کیا جائیگا۔ ان کی اہلیہ سامعیہ آرزو نے کہا کہ حسن علی سے ملاقات کے بعد کرکٹ دیکھنا شروع کی اور اگر موقع ملا تو سٹیڈیم جاؤں گی۔