ممبئی: بھارتی ٹی وی کی نامور اداکارہ اور بگ باس ونرشلپا شندے نے ہندو انتہا پسندوں کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے پاکستان میں پرفارم کرنے سے کسی کا باپ نہیں روک سکتا۔بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے جب سے پاکستان میں پرفارمنس کی ہے اس وقت سے ہندو انتہا پسند تنظیمیں اور نفرت انگیز بھارتی میڈیا نے انہیں نشانے پر لیا ہوا ہے۔ یہاں تک کہ بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کی تنظیموں نے ان پرعارضی طور پر پابندی بھی عائد کردی تھی۔ پاک بھارت کشیدگی کے حالیہ ماحول میں بالی ووڈ کا کوئی بھی فنکار میکا سنگھ کی حمایت میں آگے نہیں آیا۔ تاہم بھارتی ٹی وی کی نامور اداکارہ شلپا شندے نے میکا سنگھ کی حمایت میں آواز اٹھاکرہندوانتہا پسندوں کو للکارا ہے