جھنگ(فرحان علی )ڈپٹی کمشنرمحمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے تعلیم دوست ویژن کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے گا اورمحکمانہ سروسز کو ایک تحریک کے طور پر آگے بڑھاتے ہوئے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ حکومت پنجاب فروغ تعلیم کے لئے انقلابی اقدامات کررہی ہے لہٰذاسکولوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کےلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں جائیں۔محکمہ تعلیم کے افسران اور اساتذ ہ مقررہ ہدف حاصل کرنے کےلئے محنت اور عزم سے کام کریں اور منظم حکمت عملی کے تحت دیئے گئے ٹارگٹس کو ہرصورت پورا کریں اس ضمن میں غفلت اور سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویو کمیٹی کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عمران عصمت پنوں ،چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نسیم احمد زاہد، ڈی او ز ، ڈپٹی ڈی اووزاور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرزبھی موجو دتھے۔اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ سکول سے باہر بچوں کو تعلیم کی غرض سے سکولوں میں لانے کے لئے بھی موثر حکمت عملی کے تحت کام کیا جارہا ہے۔ کوئی بچہ اب تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔ اس ضمن میں محکمہ تعلیم کے افسران کو ٹارگٹ تفویض کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے سرکاری سکولوں میں مسنگ سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے سیکورٹی ، چاردیواری اورٹائلٹ بلاک کی تعمیرو مرمت کے حوالہ سے بھی آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنرمحمد طاہر وٹو نے کہا کہ پرائمری اور مڈل کے طلباءو طالبات پر خصوصی توجہ موکوز کی جائے تاکہ ان کی بنیاد مضبوط ہو۔ بچوں کے سکولوں میں سو فیصد داخلے کو یقینی بنانے کے لئے محنت،عزم وجذبے کے ساتھ کام کرتے ہوئے اس چیلنج کو پورا کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تعلیمی روڈ میپ پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کےلئے محکمہ تعلیم کے افسران تندہی سے فرائض سرانجام دیں۔ اساتذہ کی تعلیمی اداروں میں تمام تر توجہ طالب علموں کو معیاری تعلیم کی فراہمی پر موکوز ہونی چاہیے۔انہوںنے محکمہ تعلیم کے انتظامی افسران کو ہدایات جاری کی کہ وہ سکولوں میں بنیادی اور دیگرضروری سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے تمام میسر وسائل بروئے کارلائے اس ضمن میں کسی قسم کی سستی اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی